Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

عمانی کرکٹر نے ٹی20 ورلڈکپ میں سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں عمان کے 43 سالہ کرکٹر محمد ندیم نے ایک منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کے محمد رضوان کے سست ترین ففٹی کے ریکارڈ کو برابر کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو میچ کھیلا گیا۔ جہاں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دی۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔ جبکہ عمان کی ٹیم 9 وکٹوں پر 120 رنز تک محدود رہی۔

ہدف کے تعاقب میں اگرچہ عمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم محمد ندیم نے 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 53 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اور یوں ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

اس سے قبل ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں محمد رضوان نے کینیڈا کے خلاف 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

Related posts

کولن منرو پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز حاصل کر لیا

Mobeera Fatima

محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، پی سی بی

Mobeera Fatima

Leave a Comment