Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ، ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 56 لاکھ روپے ہو گئی

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

نیو یارک اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 20  ہزار ڈالر یعنی 56 لاکھ پاکستانی  روپے ہے، عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2  ہزار 750  ڈالر یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے سابق سربراہ للت مودی نے مہنگے ٹکٹس کی فروخت پرآئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کی پاک بھارت میچ سے صرف پیسہ بنانے کی نیت ظاہر ہو رہی ہے۔

للت مودی نے سوال اٹھایا کہ امریکا میں ورلڈ کپ کا مقصد فینز کو انگیج کرنا ہے یا پیسے بنانا؟

Related posts

پاکستان کے نوجوان ای گیمر ارسلان ایش نے ایک اور ای وی او ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

سینٹرل ایشین والی بال لیگ، پاکستان کا مقابلہ کل کرغزستان سے ہوگا

admin

پی سی بی نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment