Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی وزیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، تحفظات زیرِغور

وفاقی وزیر احسن اقبال مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں غزہ پیس معاہدے سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کے غزہ پیس معاہدے سے متعلق تحفظات بغور سنے۔

مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر حکومتی پالیسیوں سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کے جذبات کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اوردیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بعض حکومتی فیصلوں پرعدم اطمینان کا اظہار کیا اور اپوزیشن کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ ان کے تمام تحفظات اور خدشات وزیراعظم تک پہنچائے جائیں گے۔

Related posts

اسلام آباد میں عوامی مقامات پر مفت وائی فائی دستیاب

Mobeera Fatima

گورنر نے علی امین کے استعفے پر دستخطوں کے فرق کا اعتراض اٹھا دیا

Mobeera Fatima

‘سنگین غداری’، مریم نواز کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment