Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر تنقید کرنے والوں کو بشریٰ انصاری کا کرارا جواب

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران مریم اورنگزیب کی نمایاں جسمانی تبدیلی اور نئے انداز نے سب کی توجہ حاصل کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حالیہ اور پرانی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے مختلف سوالات اٹھائے، جبکہ کئی افراد نے اس تبدیلی کو خواتین کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا اور شوبز شخصیات اور فیشن ماہرین نے بھی مریم اورنگزیب کے نئے لُک کی تعریف کی۔

اس دوران بشریٰ انصاری نے مریم اورنگزیب کے دفاع میں سامنے آتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں مریم کو ذاتی طور پر اچھی طرح جانتی ہوں۔ ان کا وزن کم کرنے کا سفر ان کی عزم، طاقت اور مستقل مزاجی کی غمازی کرتا ہے۔ شاباش مریم! آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشاء اللہ۔

Related posts

مارول کی مشہور اداکارہ وائی چنگ ہو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ کا بیان ریکارڈ

Mobeera Fatima

اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت پرآبدیدہ، اب بھی لوٹ آنے کی امید

Mobeera Fatima

Leave a Comment