Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب حکومت نےبھی 2026 کیلئے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی منظور شدہ عوامی تعطیلات پنجاب میں بھی نافذ العمل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر ڈے 5 فروری کو منایا جائے گا جبکہ پاکستان ڈے 23 مارچ کو منایا جائے گا۔

عیدالفطر کی تعطیلات 21 سے 23 مارچ تک ہوں گی اور یوم تکبیر 28 مئی کو سرکاری تعطیل رہے گا۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 سے 29 مئی تک ہوں گی، عاشورہ کی چھٹیاں 24 اور 25 جون کو ہوں گی، یومِ آزادی 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔

عید میلادالنبی 25 اگست کو منائی جائے گی، علامہ اقبال ڈے 9 نومبر کو تعطیل رہے گا، جبکہ قائداعظم ڈے اور کرسمس دونوں 25 دسمبر کو منائے جائیں گے۔

کرسمس کے بعد 26 دسمبر کی تعطیل صرف مسیحی ملازمین کے لیے ہوگی۔ یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک تعطیل ہوں گے۔

پنجاب میں اختیاری تعطیلات کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین جن کا مذہب مسلم ہوگا، سال میں صرف ایک اختیاری تعطیل لے سکیں گے، جبکہ غیر مسلم ملازمین کو سال میں تین اختیاری تعطیلات حاصل ہوں گی۔ اختیاری تعطیلات لینے کے لیے متعلقہ محکمے کے سربراہ سے پیشگی اجازت لازمی ہے۔

Related posts

عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا ، جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی خواجہ آصف کے بیان پر برہم، حکومت سے وضاحت طلب

Mobeera Fatima

منڈی بہاؤالدین: دریامیں کشتی الٹ گئی،خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

admin

Leave a Comment