Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم لیوی کی مد میں رواں سال 1468 ارب روپے وصول کرنے کا تخمینہ

عوام پر رواں سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں مزید بوجھ پڑے گا۔

موقر قومی اخبار نے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں کے تخمینہ جات جاری کئے ہیں جس کے مطابق رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ 1468 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

پاکستانیوں سے چار سال بعد پیٹرولیم لیوی کی مد میں سالانہ وصولیاں بڑھ کر2212 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، پہلے ہی عوام پیٹرولیم لیوی کی مد میں بڑی رقم دے رہے ہیں، اب اسے ہرگزرتے سال کے ساتھ بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کا وصولی کا تخمینہ 1468 روپے ہے اس میں سے ساڑھے پانچ ماہ میں 650 ارب روپے سے زائد رقم حکومت وصول کر چکی ہے۔

آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے لئے 1638 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Related posts

جعلی مقدمات کے خاتمے تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، بیرسٹر سیف کا اعلان

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ سے 2 عدد کمپیوٹر چوری، ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

Mobeera Fatima

Leave a Comment