Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کا کیا راز ہے؟ سینئر وزیر کی والدہ نے بتا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی نمایاں تبدیلی نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس کے بعد ان کے گلو اَپ سے متعلق مختلف سوالات سامنے آنے لگے۔ اب اس تبدیلی کے پس منظر سے خود ان کی والدہ نے آگاہ کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب حالیہ دنوں اپنی غیرمعمولی جسمانی تبدیلی کے باعث خبروں میں رہیں۔ شادی کی تقریبات میں ان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا،

جہاں کئی افراد نے اس تبدیلی کو خواتین کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا۔ شوبز سے وابستہ شخصیات اور فیشن ماہرین نے بھی ان کے نئے لُک کو سراہا۔

حال ہی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مریم ماضی میں وزن کم کرنے کے لیے کریش ڈائٹس پر عمل کرتی تھیں۔

ان کے مطابق وہ کئی بار بیٹی کو ایسا کرنے سے منع کرتی رہیں، مگر مریم دو سے تین ماہ تک صرف کافی یا چائے پر گزارا کرتی تھیں اور سخت ڈائٹ پلان اپناتی تھیں۔

طاہرہ اورنگزیب نے واضح کیا کہ مریم اورنگزیب نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی علاج نہیں کروایا، بلکہ مکمل طور پر ڈائٹنگ کے ذریعے یہ تبدیلی حاصل کی ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت، سٹاف لیول معاہدہ جلد متوقع

Mobeera Fatima

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا ہم نیٹ ورک کے کراچی آفس کا دورہ

Mobeera Fatima

فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment