Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نواز شریف اور محمود اچکزئی کے رابطے کا علم نہیں ، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کے دوران راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج ہم نے بہتر اور مثبت اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی بھی مثبت اقدامات کرے، اس طرح اعتمادی سازی ہوتی ہے۔ اگلے ہفتے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل شروع ہو جائے گا

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈائیلاگ کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی والے جب ملتے ہیں تو کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کی رائے معلوم کرنے کے بعد پراسس کرکے محمود اچکزئی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کے بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا پراسس چیئرمین سینیٹ کے آتے ہی شروع ہو جائے گا۔

Related posts

خیبرپختونخوا، مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے کروڑوں روپے مالیت کے ٹیبلٹس غائب ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment