Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سمندر پار پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ، ہرمشکل میں پاکستان کیساتھ رہے، گورنر پنجاب

پیرس، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کے اعزاز میں پاکستان بزنس فورم کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں یورپ بھر سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گورنرپنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جو مشکلات کے باوجود ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

سردارسلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آئے گی تو اوورسیزپاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضہ مافیا سے متعلق شکایات کا مستقل اورشفاف حل نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا اور پیپلزپارٹی ہمیشہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے آوازبلند کرتی رہے گی، ہمیں دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے اوراوورسیز پاکستانی اس حوالے سے پاکستان کے بہترین سفیر ہیں۔

معرکۂ حق کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، جو پوری قوم کیلئے فخرکا باعث ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاکستان نے ایک طاقتوردشمن کو شکست دی، جس سے ثابت ہوا کہ جب قوم متحد ہوجائے توکوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔

Related posts

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی

Mobeera Fatima

9مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

admin

کرم ، لڑائی پانچویں روز میں داخل ، مزید 8 افراد جاں بحق ، تعداد 21 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment