Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایرانی وزیر انصاف کا مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان

تہران: ایرانی وزیر انصاف نے مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر انصاف نے کہا کہ ایران میں احتجاج نہیں بلکہ مکمل خانہ جنگی ہوئی۔ اور مظاہروں میں شامل ہر شخص کو مجرم سمجھا جائے گا۔

وزیر انصاف کے مطابق گرفتار افراد سے کوئی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ایرانی عدلیہ نے گرفتار مظاہرین کے تیز ٹرائلز کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام نے مظاہروں کو داخلی جنگ اور بدامنی کے مترادف قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے احتجاج کو دہشت گردی سے جوڑ دیا ہے۔ جبکہ مظاہرین کی ممکنہ پھانسیوں پر عالمی برادری اور امریکا نے انتباہ جاری کر دیا۔

Related posts

سعودی عرب کے شہر ابھا میں موسلا دھار بارش ، ژالہ باری سے پہاڑی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی

Mobeera Fatima

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کے رویئے پر مایوسی کا اظہار

Mobeera Fatima

معروف ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment