Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

پنجاب پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے۔

پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی،سنگین جرائم میں ملوث فدا عرف راٹھور لٹھانی اور زلفی لٹھانی نے بھی سرنڈر کیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو قتل، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ہتھیار ڈالنے والوں کیلئے راستے کھلے ہیں، بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے گا،آئی جی پنجاب نے بدنام زمانہ ڈاکو کو ساتھیوں سمیت پکڑنے پر ڈی پی او رحیم یار خان اور ٹیم کو شاباش دی ۔

Related posts

پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر بھارت کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے

Mobeera Fatima

بڑی پوسٹ پر چھوٹا بندہ ہوگا تو نفرتیں جنم لینگی، وزیراعلیٰ آئین پڑھیں، گورنر کے پی

admin

خزانہ کمیٹی نے کم از کم اجرت کا نوٹس لے لیا ، وزارت خزانہ سے فہرستیں طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment