Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہو گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

100انڈیکس میں 977پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہو گئی ہے۔

Related posts

ایف بی آر کا فیصلہ ، صارفین کا تحفظ یقینی بنائینگے، پی ٹی اے

admin

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کی کمی

admin

ملک پر قرضے اور واجبات 85836 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment