Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستان نے وینزویلا میں یکطرفہ فوجی کارروائیوں کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دے دیا

پاکستان نے وینز ویلا میں یکطرفہ فوجی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

وینزویلا کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں قائم مقام پاکستانی مندوب عثمان جدون نے کہا کہ یکطرفہ فوجی کارروائیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

پاکستان نے وینزویلا میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی اختلافات کا پائیدار حل مکالمہ اور سفارتکاری ہے۔

کیریبین خطے میں کشیدگی علاقائی اورعالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، اقوام متحدہ کا منشور علاقائی سالمیت کا احترام، عدم مداخلت کا پابند بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فوجی کارروائیاں طویل المدت عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہیں، موجودہ صورتحال میں آگے بڑھنے کا راستہ سفارت کاری اور سیاسی مکالمہ ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ فریقین کشیدگی میں کمی، تحمل کا مظاہرہ، اشتعال انگیز اقدام سے گریزکریں، وینزویلا میں امن، استحکام، عوامی بہبود تمام عالمی کوششوں کا مقصد ہونا چاہیے۔

Related posts

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

Mobeera Fatima

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

Mobeera Fatima

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، پولیس میں تمام افسروں و اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

Mobeera Fatima

Leave a Comment