Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایشیا کپ 2025: تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے

دبئی: پاک بھارت میچ کے دوران تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے۔ فخر زمان “ناٹ آؤٹ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ایشیا کپ میں میچ ریفری کے بعد تھرڈ امپائر کی بھی بھارت کی سہولت کاری سامنے آ گئی۔ تھرڈ امپائر کے تھرڈ کلاس فیصلے پر شائقین برہم ہو گئے۔ اور سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے شک کا فیصلہ ہمیشہ بلے باز کو دیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں تو الٹ ہی دیکھا گیا۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فخر زمان کا آؤٹ نہیں تھا۔ جبکہ سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم نے بھی تھرڈ امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔ محمد حفیظ نے بھی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

Related posts

سینئر سفارتکار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات

Mobeera Fatima

پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی

Mobeera Fatima

بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے، ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment