Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے، کراچی میں رات گئے آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، ضیاء الدین احمد روڈ،صدر، سولجر بازار، جمشید روڈ اور سول لائنز میں بارش ہوئی۔

سائٹ ایریا، میٹروول، اورنگی ٹاؤن میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دن میں بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے علاقوں سکھر، شکار پور، خانپور، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد اور جامشورو میں بھی بارش ہوئی۔ میرپور ماتھیلو اور قریبی علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا، خیرپور،گمبٹ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

Related posts

سپریم کورٹ سے 2 عدد کمپیوٹر چوری، ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

Mobeera Fatima

خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

Mobeera Fatima

بلوچستان کے عوام نے ماہرنگ بلوچ کا بیانیہ مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment