Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت میں کمی

پشاور میں زند ہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی آ گئی جس کے بعد مرغی کا گوشت بھی سستا ہو گیا۔

مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 385 سے کم ہو کر 375 روپے ہو گئی ، سرکاری نرخنامے کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 29 روپے اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ ایک پیٹی انڈے میں 30 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پیٹی کی قیمت 10,500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Related posts

کراچی میں کل شام سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سردار سرفراز

Mobeera Fatima

اسلام آباد: لمبی چھٹیوں کے بعد اسکولز کُھل گئے، اوقاتِ کار میں تبدیلی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف میں اختلافات ، عاطف خان اور شیر علی ارباب عہدوں سے فارغ

Mobeera Fatima

Leave a Comment