Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہمت وحوصلہ کریں توامید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمت وحوصلہ کریں توامید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے امید کے عالمی دن پر امید افزاء پیغام میں کہا کہ امید ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، امید ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے لئے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جماعت عوام کی امید بن چکی ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو لیپ ٹاپ،ہونہار اسکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی،امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کواپنی چھت کا سکھ ملے گا، امید ہے کہ پنجاب کا ہرکسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش ہو گا۔

Related posts

پلاسٹک کی بڑھتی ہوئی مقدار سے نمٹنے کیلئے عالمی معاہدے جاری

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس شروع

Mobeera Fatima

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment