Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان ، کپتان پیٹ کمنز کی واپسی

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کپتان پیٹ کمنز کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے اس کے علاوہ نیتھن لیون بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

مائیکل نیسر اور برینڈن ڈوگٹ پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے ، عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کے بعد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن ان کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل بدھ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

Related posts

آئر لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ستمبر میں پاکستان آئے گی، چیئرمین کرکٹ بورڈ آئر لینڈ

admin

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فا ئنل

admin

راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment