Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہوا جس سے نئی قیمت 4 ہزار 285 ڈالر ہو گئی

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ  ، 50 ہزار ، 862 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام کا سونا 3 لاکھ ، 86 ہزار 541 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

admin

سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ، قیمت 278.55 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment