Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغان شہری کا تیارکردہ طیارہ، کیا مخالف فورسز کے سامنے ٹک سکے گا؟

کابل، افغانستان میں ایک شہری کی جانب سے تیار کیا گیا خود ساختہ طیارہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کھلے میدان میں شخص اپنے ہاتھوں سے تیار کیے گئے چھوٹے طیارے کو فضا میں اڑاتے ہوئے نظر آتا ہے۔

دھوپ سے بھری کھلی فضا میں یہ طیارہ بظاہر باآسانی پرواز کرتا دکھائی دیتا ہے، جس نے ناظرین کو حیران کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ مکمل طور پرمقامی سطح پردستیاب پرزہ جات اورمحدود سہولیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس شہری کی مہارت کو سراہا جبکہ ساتھ یہ  سوال بھی اٹھایا کہ آیا یہ طیارہ ’’مخالف فورسز‘‘ کے خلاف کھڑا بھی ہو سکے گا یا نہیں۔

Related posts

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

Mobeera Fatima

ٹرمپ کو بڑا دھچکا، زہران ممدانی نیو یارک کے پہلے مسلم میئر منتخب

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment