Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سرگودھا میں 5 سالہ بچے پر کتے کا حملہ، مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا

سرگودھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں 5 سالہ بچے پر کتے کے حملے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس کے مطابق مریم نواز نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو زخمی بچے کے فوری اور بہترین علاج کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر سرگودھا سے واقعے کی مکمل رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، جس میں حملے کے اسباب، مقامی انتظامیہ کی کارروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے اور واقعے میں غفلت کے ذمہ دارعناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں علاقے میں آوارہ کتوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Related posts

روز سوال اٹھے گا کیس عام بینچ سنے گا یا آئینی ؟ جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

admin

مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے: فیلڈ مارشل

Mobeera Fatima

Leave a Comment