برطانیہ کی ایک مشہور آٹوموبائل سروس اور روڈ اسسٹنس کمپنی رائل آٹوموبائل کلب (RAC) نے تجویز دی ہے کہ سردیوں میں ڈرائیورز رات کے وقت اپنی گاڑی کے وائپرز پر پرانے موزے رکھیں۔
رائل آٹوموبائل کلب کے مطابق سردیوں میں گاڑی کے ونڈشیلڈ وائپرز پر برف یا آئس جم جانا ایک عام مسئلہ ہے، موزے وائپرز اور شیشے کے درمیان ایک حفاظتی تہہ کا کام دیتے ہیں، جس سے وائپرز برف سے چپکنے سے بچ جاتے ہیں۔
پرانے موزے وائپرز کو آئس سے بچاتے اور برف کو کھرچنے کی ضرورت نہیں رہتی، اس سے نہ صرف وقت بچتا ہے بلکہ گاڑی کے وائپر موٹر اور فیوز بھی محفوظ رہتے ہیں۔
ڈرائیورز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر موزے دستیاب نہ ہوں تو ہلکا کارڈ بورڈ، اخبار یا پتلا پلاسٹک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، بس دھیان رہے کہ یہ چیزیں خشک اور صاف ہوں تاکہ وائپرز یا شیشے کو نقصان نہ پہنچے۔
اس طریقے سے وائپرز کی زندگی بھی لمبی ہوتی ہے، کیونکہ جمے ہوئے وائپرز استعمال کرنے سے موٹر خراب ہو سکتی ہے یا فیوز اُڑ سکتے ہیں۔
