Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

مختلف شہروں میں موسم سرد رہے گا ، بعض مقامات پر دھند کا امکان

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ، جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، ملتان، خانیوال، لیہ ، کوٹ ادو ، گجرات ، جہلم اورساہیوال میں دھند چھائی رہے گی۔

اس کے علاوہ پشاور، صوابی ، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چند مقامات پر اسموگ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بیشتر حصوں میں بھی  موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ، آج سے نئے سلسلے کا بھی آغاز

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment