سام سنگ نے اپنا پہلا تین بار فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا، جو ایک خصوصی ایڈیشن ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مہنگی قیمت کے باعث عام صارف کی پہنچ سے دور دکھائی دیتا ہے۔
کمپنی کے مطابق گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ 12 دسمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 2,443 ڈالر رکھی گئی ہے، جو نئے آئی فون 17 کی قیمت سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔
یہ فون کھل کر 10 انچ اسکرین فراہم کرتا ہے اور بقول کمپنی کام اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ صرف سیاہ رنگ میں دستیاب یہ ڈیوائس 309 گرام وزنی ہے اور فولڈ ہونے پر اس کی موٹائی 0.2 انچ سے بھی کم رہ جاتی ہے۔
ٹرائی فولڈ ٹیکنالوجی میں سام سنگ پہلا ادارہ نہیں ہے۔
چین کی ہواوے کمپنی گزشتہ سال اسی طرح کا فون پیش کر چکی ہے، جس کی قیمت بھی غیر معمولی طور پر زیادہ تھی۔
View this post on Instagram
عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سست رفتاری کے باعث کمپنیاں نئے اور منفرد ڈیزائنز کے ذریعے اپنی مصنوعات کو نمایاں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
