Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

سام سنگ کا پہلا ٹرائی فولڈ فون متعارف، قیمت آئی فون سے بھی زیادہ

سام سنگ نے اپنا پہلا تین بار فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا، جو ایک خصوصی ایڈیشن ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مہنگی قیمت کے باعث عام صارف کی پہنچ سے دور دکھائی دیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ 12 دسمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 2,443 ڈالر رکھی گئی ہے، جو نئے آئی فون 17 کی قیمت سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔

یہ فون کھل کر 10 انچ اسکرین فراہم کرتا ہے اور بقول کمپنی کام اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ صرف سیاہ رنگ میں دستیاب یہ ڈیوائس 309 گرام وزنی ہے اور فولڈ ہونے پر اس کی موٹائی 0.2 انچ سے بھی کم رہ جاتی ہے۔

ٹرائی فولڈ ٹیکنالوجی میں سام سنگ پہلا ادارہ نہیں ہے۔

چین کی ہواوے کمپنی گزشتہ سال اسی طرح کا فون پیش کر چکی ہے، جس کی قیمت بھی غیر معمولی طور پر زیادہ تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tim Schofield (@qbking77)

عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سست رفتاری کے باعث کمپنیاں نئے اور منفرد ڈیزائنز کے ذریعے اپنی مصنوعات کو نمایاں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Related posts

آسمان پر ٹوٹتے تارے اصل میں کیا ہیں؟

Mobeera Fatima

ونڈوز سرور اپڈیٹ سسٹم میں خطرناک خامی، ہیکرز کا حملہ

Mobeera Fatima

شناختی کارڈ کی بجائے چہرے کی شناخت ، یو اے ای میں جدید ٹیکنالوجی متعارف

Mobeera Fatima

Leave a Comment