Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں حکومت نے تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، پرسنل بیگیج اسکیم ختم کرنے اور گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس سخت بنانے کی تجویزشامل ہے۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کیلئے حکومت ایک اسکیم ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، باقی دو اسکیموں کو سخت بنانے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں وزارت تجارت نے سمری تیار کرکے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ پرسنل بیگیج اسکیم کو ختم کیا جائے۔

اس کے علاوہ دوسری دو اسکیموں ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم اور گفٹ اسکیم کو سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وزارت کی جانب سے ان اسکیموں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں تبدیلی کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔

Related posts

بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہ ملنا تاریخی حقیقت، انصاف کی بالادستی ناگزیر ہے، آصف علی زرداری

Mobeera Fatima

حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے سے غافل نہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 526 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment