Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بنگلادیشی عدالت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو قید کی سزا سنا دی

بنگلادیش کی ایک عدالت نے برطانوی رکنِ پارلیمنٹ اور سابق وزیر تولیپ صدیق کو مبینہ کرپشن کیس میں 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ کیس سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں ایک سرکاری پلاٹ کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق تھا۔

فیصلہ عدم موجودگی میں سنایا گیا، کیونکہ تولیپ صدیق، شیخ حسینہ اور ان کی بہن شیخ ریحانہ تینوں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو اسی مقدمے میں 5 سال جبکہ ان کی بہن ریحانہ کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دونوں خواتین سمیت 17 ملزمان میں سے بیشتر فیصلہ سنائے جانے کے وقت موجود نہیں تھے۔

استغاثہ کے مطابق تقریباً 13 ہزار 600 مربع فٹ پر مشتمل پلاٹ سیاسی اثر و رسوخ اور اعلیٰ سرکاری افسران سے ملی بھگت کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے وزیراعظم کے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یہ الاٹمنٹ حاصل کی۔

Related posts

پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، صدر آذربائیجان

Mobeera Fatima

پاک بھارت کشیدگی ، ایران کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Mobeera Fatima

ڈاکٹر محمد یونس کے زیر سربراہی عبوری حکومت قائم کی جائے، طالب علم رہنما

Mobeera Fatima

Leave a Comment