Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

لڑکی کی اپنے عاشق کی لاش سے شادی ، لوگ حیران رہ گئے

بھارتی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ کی انچل نامی لڑکی کے اپنے مقتول عاشق سکشم سے تین سال سے تعلقات تھے وہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن انچل کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے اور لڑکی کے عاشق کو قتل کر دیا۔

لڑکے کے قتل کے بعد انچل مقتول عاشق کے گھر پہنچی اور آخری رسومات سے کچھ دیر قبل اپنے ماتھے پر سندور لگا کر خود کو اس کی دلہن بنا لیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول سکشم لڑکی کے بھائی کا دوست تھا اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم اور سکشم دونوں کا مجرمانہ پس منظر ہے۔

Related posts

ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ، صدر ٹرمپ

Mobeera Fatima

پاکستان ، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ، روس کی پیشکش

Mobeera Fatima

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment