Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بڑے لوگوں کی خواہش پر ترامیم ہو رہی ہیں ، ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کا رخ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

مردان میں تکمیل حفظ القرآن کریم الجامعہ الاسلامیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ ملک امن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت ہونا چاہیے تھا، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہشات پر شب خون مارا جا رہا ہے، 27 ویں ترمیم کیلئے لوگوں کو خرید کر دو تہائی اکثریت بنائی گئی، کھوکھلی اکثریت سے 27 ویں ترمیم منظور کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو اَمن کا نوبیل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں۔ جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ،پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

Related posts

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

Mobeera Fatima

افغان شہریوں کو ملک سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں ، وزیر خارجہ امیر متقی

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment