Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مصر کے وزیر خارجہ نے مصری قیادت کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں جبکہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتِحال اور ابھرتے چیلنجز کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے باہمی تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Related posts

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ، ایاز صادق

Mobeera Fatima

قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Mobeera Fatima

زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کرونگا، دورانِ عدت نکاح کیس میں جج کے ریمارکس

admin

Leave a Comment