Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

یوکرین امن منصوبے پر پیشرفت کو تیار؛ ٹرمپ نے بھی ڈیڈ لائن میں نرمی کر دی

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امریکہ کی حمایت یافتہ امن فریم ورک پر پیش رفت کے لیے تیار ہے اور وہ اس منصوبے کے متنازع نکات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست بات کریں گے۔

زیلنسکی کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں یورپی اتحادیوں کو بھی شامل ہونا چاہیے تاکہ مستقبل کے کسی بھی معاہدے کو عملی اور قابلِ قبول بنایا جا سکے۔

امریکی اور یوکرینی حکام ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کے نکات پر اختلافات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم یوکرین کو خدشہ ہے کہ روس کے سخت مؤقف اور ممکنہ علاقائی رعایتوں کے دباؤ میں کہیں اسے کسی یکطرفہ حل پر مجبور نہ کیا جائے۔

اپنے خطاب میں زیلنسکی نے یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں تعیناتی کے لیے ایک ’’ری ایشورنس فورس‘‘ کے فریم ورک پر بھی اتفاق کریں اور اس وقت تک مدد جاری رکھیں جب تک روس جنگ ختم کرنے کا واضح ارادہ نہیں دکھاتا۔

 

Related posts

چین: مسافر نے ٹوائلٹ سمجھ کر طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

Mobeera Fatima

ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی ، سعودی قانون میں ترمیم

admin

کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment