Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونحوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونحوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے، مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔

Related posts

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، چند مقامات پر بارش کی توقع

Mobeera Fatima

مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

Mobeera Fatima

گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment