بھارتی ایئر لائن کمپنی کے 60 سالہ پائلٹ نے جہاز کی ساتھی خاتون کو بنگلورو کے فائیو اسٹار ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ خاتون کیبن کریو کی شکایت پر پولیس نے پائلٹ روہٹ سرن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
خاتون کیبن کریو نے پولیس کو بتایا کہ ہم ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے رات گئے بنگلورو پہنچے تھے اور واپسی کے لیے رات ہوٹل میں قیام تھا۔جہاں پائلٹ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ ملزم پائلٹ نے اپنے کمرے کے باہر سگریٹ پینے کی پیشکش کی اور زبردستی کمرے کے اندر لے گیا۔
بنگلورو پولیس بیانات ریکارڈ کرنے، شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
