Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خاتون اول آصفہ بھٹو کا ابوظہبی میں سپریم کونسل برائے مدر ہڈ اور اطفال کا دورہ

خاتون اول آصفہ بھٹو نے ابوظہبی میں سپریم کونسل برائے مدر ہڈ اور اطفال کا دورہ کیا، بختاور بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

سیکریٹری جنرل ریم بنت عبداللہ الفلاسی نے ان کا استقبال کیا،خاتون اول آصفہ بھٹو نے کونسل کی خدمات اور کردار کی تعریف کی۔

آصفہ بھٹو نے صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں کونسل کے عملی اقدامات کو سراہا،اس موقع پر بچوں کی پارلیمنٹ اور ایڈوائزری کونسل سے متعلق خاتون اول کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت کے لیے کونسل کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں،خاتونِ اول نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Related posts

خیبر پختونخوا حکومت کا 4 اضلاع کے طبی مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

شیخ حسینہ کے خلاف فوجداری مقدمے کا فیصلہ کب آئیگا؟

Mobeera Fatima

”بل بل پاکستان“ پر گانا بنانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment