Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونا 7 ہزارروپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کا ہو گیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 6 ہزار2 روپے تک سستا ہو کر3 لاکھ 63 ہزار221 روپے کا ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجہ اس کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی طلب اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔

عالمی سطح پر جیو پولیٹیکل خطرات، کساد بازاری، اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ امریکی شرح سود میں کمی کی توقع بھی ایک اہم عنصر ہے۔

دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے مورگن اسٹینلی(Morgan Stanley) نے پیش گوئی کی ہے کہ سونے کی قیمت آئندہ سالوں میں نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

Related posts

خواجہ آصف کا پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والوں کے نام سامنے لانے کا اعلان

Mobeera Fatima

سپریم جوڈیشل کونسل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے چار ماہ میں 400 ارب کے پیکج کا اعلان

admin

Leave a Comment