Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغانستان میں دہشتگرد گروپس کی غیرقانونی اسلحے تک رسائی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ، پاکستان

پاکستان نے افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروپس کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہوں کو خطے کے ایک بڑے تخریبی کردار کی مالی و عملی مدد حاصل ہے، پاکستان کو افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر گہری تشویش ہے۔

عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دہشتگرد گروہوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی سے روکنے کے لیے اقدامات  کئے جائیں اورافغان عبوری حکام کو اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

اراکین قومی اسمبلی کی مراعات میں اضافہ، ترمیم کثرت رائے سے منظور

Mobeera Fatima

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں آپریشن ، 10 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کر لیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment