Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں آپریشن ، 10 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کر لیں

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرکے منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کرکے منشیات قبضے میں لی اور ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ منشیات سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جانی تھی۔ پاک بحریہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے۔

یہ 10 دن میں بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کی خلاف تیسری بڑی کارروائی تھی ۔ اس سے قبل جون 2024 میں پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی تھی۔

Related posts

پشاور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی، صدرِ مملکت کی منظوری

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل

admin

مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

Leave a Comment