Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025: پاکستانی ٹیم کا اعلان، کئی بڑے نام شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے لیے پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت نوجوان آل راؤنڈر محمد عرفان خان کریں گے۔

ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا، جبکہ تمام میچز ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ’بی‘ میں پاکستان کے ساتھ عمان، بھارت اے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں، جبکہ گروپ ’اے‘ میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، دوسرا 16 نومبر کو روایتی حریف بھارت اے سے ہوگا، جبکہ تیسرا میچ 18 نومبر کو یو اے ای کے خلاف شیڈول ہے۔

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 21 نومبر کو ہوں گے، جبکہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

پونے، کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Mobeera Fatima

پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دےکر چوتھی کامیابی حاصل کرلی

Mobeera Fatima

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا جنوبی افریقہ کیخلاف زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment