Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہے تھے ، امیگریشن ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا۔

اس موقع پر شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی نے مجھے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی ،عدالتی احکامات کی کاپی بھی متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی تھی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت نے واضح ہدایات دی تھیں کہ کوئی شکایت نہ ہو لیکن ائیرپورٹ پر پہنچا تو عمرے پر جانے سے روک دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کیلئے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاؤں گا، جس ملک میں ہائیکورٹ کا حکم نہ چلتا ہو وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا ہے، اللہ عمرہ کروائے گا،اور ان کو اپنے فیصلے پر شرمندہ ہونا پڑے گا۔

Related posts

افغانستان کی سرزمین دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکی، سیکیورٹی ذرائع

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی وکلا کی وفاداری کارکنوں کے بجائے مالی مفادات سے جڑی ہے، طلال چودھری

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل ، وزراء آج حلف لیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment