Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آڈیو لیکس کیس دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کیخلاف آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کرکے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔  مقدمے کی منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

Related posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

Mobeera Fatima

کے الیکٹرک کی بجلی 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

admin

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment