Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

رافیل طیاروں کی نئی ڈیل اور پاکستانی پائلٹس کی تربیت کی خبروں پر بھارت تلملا اٹھا

فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو جدید رافیل لڑاکا طیاروں کی فروخت نے بھارت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان معاہدوں کے بعد بھارتی فضائیہ کو خدشہ ہے کہ رافیل طیاروں کی حساس ٹیکنالوجی ایسے ممالک کے پائلٹس کے ذریعے افشا ہو سکتی ہے جو بھارت کے “اسٹریٹیجک حریف” سمجھے جاتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطر اور یو اے ای نے اپنے فضائیہ کے طیاروں پر پاکستانی اور ترک پائلٹس کو تربیت دینے کی اجازت دے رکھی ہے، جس سے بھارت کے لیے سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

یورپی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق فرانس کی “نرم برآمدی پالیسی” دراصل ان حساس دفاعی ٹیکنالوجیز کو ان ممالک تک پہنچا رہی ہے جو یا تو نیٹو کے باہر ہیں یا بھارت کے ممکنہ حریف تصور کیے جاتے ہیں۔

بھارتی دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ فرانس کو اس امر کا ادراک ہونا چاہیے کہ رافیل طیاروں کی ٹریننگ یا آپریشن میں پاکستانی پائلٹس کی شمولیت سے بھارت کے لیے بڑے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔

Related posts

اسرائیل کی عوفر جیل سے 90 فلسطینی قیدی رہا ، مغربی کنارے پہنچنے پر والہانہ استقبال

Mobeera Fatima

لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، پرچم بھی لہرا دیا

Mobeera Fatima

چین کے کمٹیگ ریگستان میں اونٹوں کی نقل و حرکت کیلئے ٹریفک سگنلز نصب

admin

Leave a Comment