ہالی ووڈ کے سابق مقبول جوڑے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان جاری تنازع ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، طلاق کے کئی سال بعد بھی دونوں کے درمیان بچوں کی کفالت اور مشترکہ وائنری کی ملکیت کے معاملات حل نہیں ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق طلاق کے بعد انجلینا جولی نے ابتدا میں اپنے تمام بچوں کی مکمل کفالت حاصل کی تھی، تاہم بعد میں عدالت نے مشترکہ کفالت کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی پرورش سے متعلق فیصلوں پر دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان فرانس کی ملکیت کا تنازع بھی شدت اختیار کر چکا ہے۔ بریڈ پٹ کا مؤقف ہے کہ جولی نے ان کی رضامندی کے بغیر اپنی وائنری کے حصص فروخت کیے، جبکہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانونی طور پر ایسا کرنے کا حق رکھا تھا۔
