Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

روہت شرما نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

سڈنی: روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 کیچز مکمل کر لیے۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے ساتویں بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں ،آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو روہت شرما rohit sharma نے فیلڈ میں اپنی مہارت دکھاتے ہوئے دو آسان مگر اہم کیچز تھامے۔

ان سے قبل ویرات کوہلی نے 164 کیچ، محمد اظہرالدین نے160 کیچ، سچن ٹنڈولکر نے140 کیچ، راہول ڈریوڈ نے124 کیچ، سریش رائنا نے 102 کیچ اور گنگولی نے 100 کیچ کر رکھے ہیں۔

اس طرح ویرات کوہلی 100 کیچ تھامنے والے ساتویں بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پہلا کیچ انہوں نے سلپ میں کھڑے ہو کر مچل اوون کا لیا، دوسرا کیچ انہوں نے پرسدھ کرشنا کی گیند پر ناتھن ایلس کا تھاما۔

ہرشیت رانا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو 39 رنز کے عوض آؤٹ کیا، ان کے پہلے آٹھ ون ڈے میچز میں وکٹوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جو ایشون کے برابر ہے۔

Related posts

پی سی بی کا چیمپئنز کپ کی ٹیموں میں شامل 5 مینٹورز کا اعلان

Mobeera Fatima

بھارت نے کرکٹ کو سیاست کی نذر کیا، بنگلادیش کا فیصلہ بالکل درست ہے، شاہد آفریدی

Mobeera Fatima

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment