Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کوہلی اور روہت شرما کی شاندار بیٹنگ، بھارت نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 41، ٹریوس ہیڈ 29، میتھیو شارٹ 30 اور رینشا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہرشیت رانا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو 39 رنز کے عوض آؤٹ کیا، ان کے پہلے آٹھ ون ڈے میچز میں وکٹوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جو ایشون کے برابر ہے۔

محمد سراج، پردیش کرشنا، کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ واشنگٹن سندر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایک موقع پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی 183 رنز پر آؤٹ تھے لیکن بھارتی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ نے اگلے سات کھلاڑیوں کو صرف 53 رنز کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس طرح بھارت کو جیتنے کے لئے 237 رنز کا آسان ہدف ملا۔

Related posts

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بھارت کا انکار ، پاکستان نے ایک بار پھر ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

Mobeera Fatima

ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ، بانو بٹ نے بھارتی حریف کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment