Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مریم نواز ، کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب آفس حملے کا مقدمہ خارج

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ سیمت دیگر لیگی رہنمائوں  کو نیب آفس حملے کے مقدمے میں بری کر دیا۔

اے ٹی سی لاہور نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی مقدمے کو خارج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔ پولیس نے مقدمے کی اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی جس میں کہا گیا کہ مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، کیپٹن (ر) صفدر، بلال یاسین اور دیگر لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

Related posts

24 اگست کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اسپارکو

Mobeera Fatima

غیر رجسٹرڈ وی پی این سروسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Mobeera Fatima

چینی کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment