Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

اسنیپ چیٹ کا امیجن اے آئی لینس تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب

اسنیپ چیٹ نے اپنے امیجن اے آئی لینس کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا ہے۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق یہ لینس صارفین کو صرف گفتگو کے اشاروں کے ذریعے اپنے اسنیپز کو نئے انداز میں تخلیق کرنے یا نئے سیاق و سباق میں پیش کرنے کی سہولت دیتا ہے ۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق تخلیقی صلاحیتیں ہی اس لینس کی حد ہیں، بس اپنا خیال ٹائپ کریں، دیکھیں یہ حقیقت میں کیسے آتا ہے، اور اپنی تخلیق دوستوں، کہانی یا سنیپ چیٹ سے باہر شیئر کریں۔

اسنیپ نے امیجن لینس کے استعمال کی کچھ دلچسپ مثالیں بھی پیش کی ہیں:

  • عام دفتر کو پھسلن والی سلیپ اینڈ سلائیڈ میں تبدیل کرنا
  • ہیلووین کے لباس کی تجاویز آزمانا
  • موقع کے مطابق بہترین جواب تخلیق کرنا

اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے رہنما اصول بھی مقرر کئے ہیں، نازیبا یا حساس مواد لینس میں کام نہیں کرے گا، مگر باقی سب کچھ صارف تخلیق کر کے اسنیپز یا دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کر سکتا ہے۔

Related posts

روس میں ہیومنائیڈ روبوٹ تقریب رونمائی میں ہی اسٹیج پر گرگیا؛ کمپنی کو شرمندگی کا سامنا

Mobeera Fatima

ٹویوٹا نے فورچیونر کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی

Mobeera Fatima

ایلون مسک اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment