Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

چار کھرب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ ایپل دنیا کی تیسری بڑی ٹیک کمپنی بن گئی

آئی فون بنانے والی کمپنی ‘ایپل’ 4 کھرب ڈالر مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی تیسری بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے۔

ایپل سے قبل 2 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں، این ویڈیا (Nvidia) اور مائیکروسافٹ (Microsoft)، ہی 4 کھرب ڈالر کی حد عبور کر چکی ہیں، جن میں این ویڈیا تقریباً 5 کھرب ڈالر کی مالیت کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

ایپل کے شیئرز ایک موقع پر $269.89 تک پہنچے، جس سے کمپنی کی مالیت 4.005 ٹریلین ڈالر ہو گئی، تاہم اسٹاک مارکیٹ کے بند ہونے تک یہ معمولی کمی کے بعد $3.992 ٹریلین پر فروخت ہو رہے تھے۔

ستمبر میں آئی فون 17 سیریز اور آئی فون ایئر کی لانچ کے بعد سے ایپل کے حصص میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے کمپنی کو سال بھر کی مندی سے نکال کر مثبت زون میں واپس پہنچا دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نئے آئی فونز کی غیرمعمولی مانگ، خاص طور پر امریکا اور چین میں، کمپنی کی آمدنی میں بڑا اضافہ کرے گی۔

Related posts

مردوں کا دماغ خواتین سے زیادہ تیزی سے کمزور ہوتا ہے، نئی تحقیق

Mobeera Fatima

پاکستان کے دو شہری خلا میں جانے کے تاریخی مشن کے لیے منتخب

Mobeera Fatima

اس سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment