Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوں گے، احسن اقبال

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس لیے قید ہیں کہ وہ رسیدیں نہیں دکھا سکے۔ اگر وہ 50 ارب روپے چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نارروال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدگی اور خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ اور ان مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار مطالبات پر ہے۔ جو پی ٹی آئی کی طرف سے سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات ایسے ہوئے جو حکومت پورے کر سکتی ہوئی تو حکومت ضرور پورے کرے گی۔ تاہم عمران خان کی قید سیاسی بنیادوں پر نہیں ہے۔ وہ اس لیے قید ہیں کہ وہ رسیدیں ہی نہیں دکھا سکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وہ جو دوسروں کو کہتے تھے کہ رسیدیں دکھاؤ لیکن جب ان سے رسیدیں مانگی گئیں تو ان کی تمام رسیدیں بوگس نکلیں۔ عمران خان جب اصلی رسیدیں دکھائیں گے اور قانون کو مطمئن کریں گے تو وہ رہا ہو جائیں گے۔

Related posts

سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین نے استعفیٰ دیدیا

admin

بلوچستان کے عوام نے ماہرنگ بلوچ کا بیانیہ مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

چلغوزے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment