Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فوڈ ڈیلیوری ایپ سے لاکھوں کا فراڈ، دو سال تک مفت کھانے کی انوکھی واردات

جاپان میں ایک 38 سالہ شخص تاکویا ہیگاشیموتو  کو دو سال تک فوڈ ڈیلیوری ایپ کو دھوکہ دے کر مفت کھانے حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے ایپ کے سسٹم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریباً  1000 کھانے مفت میں حاصل کئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے فوڈ ڈیلیوری ایپ پر 124  جعلی اکاؤنٹس بنائے، وہ پری پیڈ کارڈز سے ادائیگی کرتا، پھر چند دن بعد ممبر شپ منسوخ کر دیتا، تاکہ کمپنی اس کی سرگرمی کو ٹریک نہ کر سکے۔

وہ اکثر نون کانٹیکٹ ڈلیوری کا آپشن استعمال کرتا تھا، اور پھر یہ دعویٰ کرتا کہ کھانا موصول نہیں ہوا اور کمپنی اس دعوے پر ریفنڈ جاری کر دیتی تھی۔ صرف ایک موقع پر، اس نے تقریباً 105 امریکی ڈالر کا ریفنڈ لیا، یہ کہہ کر کہ آئس کریم، چکن اسٹکس اور دیگر آئٹمز نہیں پہنچے۔

Related posts

کراچی ، نظارت خانے میں کھڑی 100 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، 30 مکمل تباہ

Mobeera Fatima

کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری, 21 نئی بسیں سڑکوں پر آنے کو تیار

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور غیر ذمہ دار شخص ہیں، 24 گھنٹے کہاں تھے؟ عطا تارڑ

Mobeera Fatima

Leave a Comment