Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیلاب کے باجود مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر، شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ںے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ اگرچہ چاول اور کپاس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، تاہم موجودہ مالی سال میں شرح نمو تقریباً 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے یہ بیان واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران سی جی ٹی این امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔

معاشی درجہ بندی میں بہتری

پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی پروگرام اور مستقبل کے اقتصادی لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے معاشی استحکام کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

مالی اور بیرونی کھاتوں میں بہتری آئی ہے، روپے کی قدر مستحکم رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہو گئے ہیں اور مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے۔ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں فِچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے تقریباً تین سال بعد پاکستان کی معاشی درجہ بندی میں بہتری ظاہر کی ہے۔

Related posts

سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین نے استعفیٰ دیدیا

admin

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا ، گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں سے 59 افراد جاں بحق، 73 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment